بلاک دیوس دوم تقاریب کا انعقاد | عوامی مسائل کا حل حکومت کی ترجیح | چاڈورہ میں تقریب سے شرما کا خطاب

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے بلاک دیوس کے سلسلے میں چاڈورہ اور چرار ِشریف کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بڈگام ، ایس پی بڈگام ، ایس ڈی ایم چاڈورہ اور دیگر ضلعی سیکٹورل اَفسران تھے۔ چاڈورہ اور چرارِ شریف کے ایک روزہ طویل دورے کے دوران مشیر سے درجنوں عوامی وفود ملے ۔ اَپنے افتتاحی خطاب میں مشیر نے چاڈور ہ بوائزہائیر سکینڈری سکول میں منعقدہ بلاک دیوس میں عوام کی بھاری شرکت پر اپنے اطمینان اظہار کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی معاشی و معاشرتی حالت زندگی بہتر بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو بلاک دیوس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے سراہا ۔اس موقعہ پرتمام محکموں نے اَپنے سٹال قائم کئے تھے۔ مشیر نے بلاک دیوس کے دوران متعدد وفود اور افراد سے ملاقات کر کے ان کے مسائل و مانگوں کی شنوائی کی۔ انہوں نے موقعہ پر ہی حق شہریت، آمدن ، ایس ایم اے ایس ، لاڈلی بیٹی سکیم سے متعلق اسناد جاری کیں۔مشیر شرما نے جسمانی طور معذور افراد میں مختلف آلات تقسیم کئے ۔کسانوں میں بھی کاشتکاری سازو سامان تقسیم کیا۔ مشیر نے اس موقعہ پر لوگوں کو کووِڈ۔ 19 وَباسے متعلق احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔ پروگرام کے دوران ناگام چاڈورہ بی کے پورہ کے بی ڈی سی ارکان نے مشیر کو سب ڈویژن چاڈورہ سے متعلق جانکاری دی اور سڑکوں پر میکڈم بچھانے، یوسمرگ میں ٹیلی کمیونیکیشن اور اے ٹی ایم کی تنصیب ،یوسمرگ۔ نیل ناگ سڑک کو جوڑنے ، سرینگر ، بڈگام او رپلوامہ اضلاع کو ملانے والے چوک کے لئے بس سٹاپ اور پرائمری ہیلتھ سروس قائم کرنے کی مانگیں پیش کیں۔اُنہوں نے مشیر سے آر ایم ایس اے سے مکمل کی گئی عمارات کو متعلقہ حکام کی تحویل میں دینے ، سیلاب کے دوران ڈھہ گئے پل کی تعمیر اور پنچوں اور سرپنچوں کے مشاہراہ میںا ضافہ کے ازالے کے لئے ان کی مداخلت طلب کی ۔ اس کے علاوہ لوگوں نے مشیر کوکھندہ سنزی پورہ علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے ،فوٹین مالی کمیشن کے تحت اُجرتوں کی ادائیگی ، چاڈورہ میں منی سیکرٹریٹ کا قیام ، واتھورہ میں کھیل میدان کے لئے رابطہ سہولیت فراہم کرنے کی غرض سے پل کی تعمیر اور اس کھیل میدان کو ترقی دینے جہاں ہزاروں نوجوان کھیل کود سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ، کی مانگیں پیش کیں۔ بعد میں مشیر نے چرارِ شریف زیارت گاہ پر حاضری دی ۔چرار یف میں بھی اسی نوعیت کے پروگرام کاا نعقاد کیا گیا تھا جس میں بھاری لوگوں نے شرکت کی۔
 
 

 عوامی خدمات کی فراہمی متحرک انتظامیہ کیلئے لازمی:فاروق خان

بارہمولہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ مؤثر اور ہموار عوامی خدمات کی فراہمی فوری اور بروقت عوامی شکایات کا ازالہ مؤثر اور فعال انتظامیہ کے لئے لازمی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جاری ’جن ابھیان‘ اور عنقریب منعقد ہونے والا بیک ٹو وِلیج مرحلہ سوم کاسنگ میل ہے جن کا مقصد عوامی خدمات نظام لوگوں کے دہلیز تک فراہم رکھنا ہے ۔مشیر موصوف نے اِن خیالات کا اِظہار ضلع بارہمولہ کے لالپورہ بلاک میں بلاک دیوس مرحلہ دوم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ لوگوں کو اَپنی ترقیاتی آرزئوں اور ضروریات اِنتظامیہ کے گوش گذار کرنے پر زور دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ حکومت انفرادی بہبودی سکیموں کی صد فیصد عمل آوری یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے عوام کو تمام لازمی ضروریات بشمول بجلی ، پانی بہم رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو دیہی اور دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کیلئے محترک کیا جارہا ہے او راِنتظامیہ پنچایتی راج اداروںکے نمائندوں کو بااختیار بنانے کے امکانات کو تلاش کر رہی ہے تاکہ بنیادی سطح پر بہتر اور اہل اِنتظامیہ کا قیام بھی عمل میں لایا جاسکے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے ضلع کی ترقیاتی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر مشیر نے مختلف اسناد بشمول آمدن ، حق شہریت ، ای راشن ٹکٹ ، کے سی سی منظوری نامہ میں مستحقین میں تقسیم کئے ۔انہوں نے علاقے کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس بھی تقسیم کئے اور محکمہ روزگار کی جانب سے مالی امداد کے طور پر مستحقین میں 1.70کروڑ روپے کی مالیت کی چکیں تقسیم کیں۔مختلف وفود جن میں بی ڈی سی چیئرپرسن ، پنچایتی راج ادارو ں کے نمائندے شامل تھے نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور مانگوں سے مشیر کو آگاہ کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری سپورٹس کونسل ، ایس ایس پی بارہمولہ ، گلمرگ اور پٹن کے ایس پی ایم مختلف محکموں کے ضلع اور سیکٹورل افسران اور لوگوں کی ایک بھاری تعداد موجو دتھی ۔اس سے قبل مشیر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لال پورہ کے اضافہ بلاک کا افتتاح کیا جو 178.15لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے ۔اُنہوں نے سپورٹس گرائونڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر مشیر نے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا جنہوں نے انہیں کھیل کود سرگرمیوں کی ترقی سے متعلق مانگیں پیش کیں۔انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایاکہ ان کی مانگوں کا بغور جائزہ لے کر انہیں بروقت ازالہ کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین