دنیا بھرمیں کورونا سے3کروڑ20لاکھ افراد متاثر

اموات کی تعداد9لاکھ 80ہزار سے متجاوز کرگئی

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کی وجہ سے اب تک تقریباً 9.69 لاکھ افراد ہلاک جبکہ تقریباً 3.15 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا نے دنیا بھر میں 3،14،80،193 افراد کو متاثر کیا ہے اور 968683 افراد کی موت ہوئی۔عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6895549 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 200768 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ہندوستان میں صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 83347 نئے معاملے درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 5646011 ہوگئی۔وہیں اس دوران اس مہلک وائرس کی وجہ سے 1085 مریضوں کی موت کی وجہ سے تعداد اموات 90020 ہوگئی۔برازیل میں اب تک 4558040 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 137272 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1111157 تک جا پہنچی ہے اور 19،575 افراد نے اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اب تک 406054 افراد متاثر ہوئے اور 41951 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرین کی تعداد 352178 تک جا پہنچی ہے اور 5007 افراد ہلاک ہوگے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 330798 معاملے سامنے آچکے ہیں ، جبکہ 4542 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراق نے کورونا کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 327580 ہے ، جبکہ 8682 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک 306886 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6432 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 306302 ہوگئی ہے اور 7639 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 300897 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے اور 35738 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائن نے کورونا بیماریوں کے معاملات میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 291789 ہے اور 5049 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 277412 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9405 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 252923 تک پہنچ گئی ہے اور 9837 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11126 ، بیلجیئم میں 9955 ، کناڈا میں 9286 ، بولیویا میں 7693 ، نیدرلینڈ میں 6338 ، سویڈن میں 5870 ، مصر میں 5806 ، چین میں 4737 ، رومانیہ میں 4503 ، یوکرین میں 3716 ، گوئٹے مالا میں 3116 ، پولینڈ میں 2316 ہیں ، پاناما میں 2285 ، ہنڈوراس میں 2206 ، سوئٹزرلینڈ میں 2055 اور پرتگال میں 1925 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یو این آئی۔
 

تازہ ترین