تازہ ترین

سوپور میں انٹرزون فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزید

زون سوپور نے ڈنگی وچھ زون کو شکست دیدی

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


غلام محمد
سوپور//سوپورمیں 14اور17برس سے کم عمروں کی انٹرزون کلسٹر’بی‘ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں سوپور زون کی ٹیموں نے ڈنگی وچھ زون کی ٹیموں کو ہرایا۔ٹورنامنٹ کااہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسزوسپورٹس بارہ مولہ نے فیاض احمدصابون اورشوکت احمدوازہ کی نگرانی میں کیاتھا۔اس ٹورنامنٹ میں ضلع بارہ مولہ کے مختلف زونوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔14برس سے کم عمر کے ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ ہائراسکینڈری اسکول سوپور کے میدان میں کھیلا گیاجس میں سوپور زون نے ڈنگی وچھ رفیع آباد زون کی ٹیم کو 6گولوں سے شکست دیدی۔ سوپورزون کے حنان احمد نے تین ،فرقان نے دو اورمحسن نے ایک گول اسکورکیا۔ڈنگی وچھ زون کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہا۔اسی طرح 17برس سے کم عمر ٹیموں کے درمیان فائنل میچ زون سوپور اور ڈنگی وچھ زون کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میں پہلے نصف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ دوسرے نصف میں سوپور زون نے چار گول اسکورکئے جبکہ ڈنگی وچھ زون کوئی بھی گول نہ کرسکا۔