تازہ ترین

کورونا مخالف ویکسین کی کوئی ضمانت نہیں:عالمی صحت تنظیم

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
جنیوا//عالمگیر وبا کووڈ۔19(کورونا وائرس) سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین کو لے کر لگائی جا رہی اُمیدوں کو اُس وقت جھٹکا لگا جب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ،ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ عالمی صحت تنظیم کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کورونا وائرس وباء کیلئے تیار کئے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 17 لاکھ 131 ہزار لوگ کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 9 لاکھ75 ہزار لوگوں نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں ،جبکہ 2کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا میں 74 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم سربراہ نے کہا ہے کہ اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ تیاری کے مرحلے سے گزرنے کے دوران بھی کوئی ٹیکہ کام کرے گا۔ حالانکہ، انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ سے زیادہ والنٹئیرس پر ویکسین کی ٹیسٹنگ ہو گی، ایک بہتر اور موثر ویکیسن تیار کرنے میں یہ اتنا ہی اچھا موقع ہو گا۔