اُوڑی بونیار میں12سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوبنے کے بعد لاپتہ

تاریخ    23 ستمبر 2020 (01 : 05 PM)   


ظفر اقبال
اُوڑی//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں بدھ کو ایک12سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔یہ واقعہ اُوڑی کے بونیار علاقے میں پیش آیا۔
جاں بحق بچے کی شناخت شاہد احمد ولد مرحوم نور محمد کنیال ساکن نوشہرا ،اُوڑی کے طور ہوئی ہے۔
ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ مذکورہ بچہ اپنے دوستوں کے ہمراہ نہا رہا تھا جس کے دوران وہ غرقآب ہوکر لاپتہ ہوگیا۔
ایس ڈی پی او اُوڑی جنید والی کے مطابق بچے کی تلاش جاری ہے۔