تازہ ترین

ملک میں کوروناوائرس کے83347نئے کیس، تعداد5646011

تاریخ    23 ستمبر 2020 (07 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے83347 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5646011ہوگئی۔
 عالمی وبا ئی وائرس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر ، کرناٹک اور اتر پردیش میں 552 اموات ہوئیں ، جو اس دوران ملک میں کل 1085 اموات کا 50.86 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں ، اس عرصے کے دوران کوویڈ 19 کے 392 مریضوں کی موت ہوگئی ، وہیں کرناٹک میں 83 اور اترپردیش میں 77 افراد کی اس سے موت ہوئی ہے۔