روس کا ایران کیساتھ فوجی تعلقات کو فروغ دینے کا اعلان

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


ماسکو//روس نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ ایران پر اقوام متحدہ کے اسلحہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد وہ تہران کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دے گا۔روس کے نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریاکوف نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے ذریعے ایران پر عائد پابندیاں 18 اکتوبر کو ختم ہوں گی۔ اس کے بعد ایران کے ساتھ ہمارے تعاون میں نئے مواقع پیدا ہوں گے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے ساتھ فوجی تعلقات قائم کریں گے۔دوسری جانب امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندی کا اطلاق کر رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے پیر کو 27 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن میں ایرانی وزارت دفاع کے اہلکار، ایٹمی سائنس دان، ایران کے جوہری توانائی تنظیم اور کاورباری افراد بھی شامل ہیں۔پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو نہ صرف ان پابندیوں کی حمایت کرنا ہوگی بلکہ ان پر عمل درآمد بھی کرانا ہوگا۔لیکن اقوام متحدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ واشنگٹن کا اختیار نہیں ہے جبکہ یورپی ممالکت نے متنبہ کیا ہے کا امریکا کو ایسا کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔
 

تازہ ترین