تازہ ترین

جھیل ڈل میں فوج کے اہتمام سے شکارا ریس کاانعقاد

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
سرینگر//چنار کارپس کے زیر اہتمام 20آر آر (ڈوگرا) نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سیاحت کو بڑھاوا دینے کی غرض سے ڈل جھیل سرینگر میںشکارا ریس کا انعقاد کیاگیا جس میں15شکارا والوں نے حصہ لیا۔ ریس منعقد کرنے کا مقصد پوری دنیا میں ڈل کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا تھا۔ کرنل پروین کمار ، کمانڈنگ آفیسر 20آر آر (ڈوگرا) نے جھنڈی دکھا کر ریس شروع کی ۔شکارا ریس کو دیکھنے کیلئے اچھی خاصی بھیڑ کے علاوہ سیاح اور سرینگرکے مقامی شہری بھی موجود تھے۔ شکارا ریس میں حصہ لینے والوں کے کنبے اور حمایتی اُن کی حوصلہ افزائی کررہے تھے اور3کلومیٹر ریس 40منٹوں میں اختتام پذیر ہوئی۔ شکارا ریس جیتنے والے عاشق ڈار کو 10ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب غلام نبی بٹ اور فاروق احمد بٹ نے جیت لی۔ شکارا ریس میں تکنیکی مدد 114بٹالین سی آر پی ایف ، مقامی انتظامیہ اور پولیس نے فراہم کی۔ شکارا ریس میں حصہ لینے والوںمیںامداد واعانت کی گئی۔