بابہ ڈیمب آتشزدگان کی بازآباد کاری کی جائے

انتظامیہ سے علی محمد ساگر کی اپیل

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے غوثیہ ہسپتال خانیار (بابہ ڈیمپ) کے قریب ہولناک آتشزدگی پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات اُٹھائے اور آتشزدگان کے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبے اپنا سب کچھ اس ہولناک واردات میں کھو بیٹھے ہیں اور ایسے میں انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی بھر پور مالی امداد کرے ۔ علی محمد ساگر نے ریڈ کراس حکام پر بھی زور دیا کہ وہ بھی متاثرین کی راحت کاری کیلئے اقدامات اُٹھائے۔ یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر سلمان علی ساگر نے بھی آگ کی اس ہولناک سے متاثر ہوئے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

تازہ ترین