کانگریس نے راجیہ سبھا کے بائیکاٹ کی سات وجوہات بتائے

تاریخ    23 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کے سات وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت قوانین کی پیروی نہیں کررہی ہے ۔ اس لئے پارٹی نے راجیہ سبھا کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔راجیہ سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ جے رام رمیش نے منگل کو راجیہ سبھا کے بائیکاٹ کرنے کی پہلی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوں کو ایوان میں تھوپ رہی ہے ۔
 
 

راجیہ سبھا سے ٹی آرایس کا واک آوٹ

  حیدرآباد//تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان نے دیگر اپوزیشن ارکان کے ساتھ راجیہ سبھا سے منگل کو واک آوٹ کردیا۔ایوان میں وقفہ صفر کے بعد اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ 8ارکان کی معطلی کی منسوخی تک اپوزیشن کے ارکان، ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے ۔اپنی پارٹی کے ارکان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کے کیشوراو فلور لیڈر ٹی آرایس نے کہاکہ ایوان میں اس وقت اصل گڑبڑ ہوئی جب بلز کی مخالفت کرنے والے ارکان کو اظہار خیال کا موقع فراہم نہیں کیاگیا۔