طالبان کے ساتھ تصادم، 9 اہلکاروں کی موت

تاریخ    22 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


کابل//افغانستان کے تخار صوبہ میں طالبان اور سلامتی فورسوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں چھ فوجیوں اور تین پولس اہلکاروںکی موت ہوگئی جبکہ چار جوان زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان جاوید ہیجری نے پیر کو اس واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان نے اتوار کی آدھی رات میں راجدھانی کابل سے 345 کلومیٹر دور دشت قلعہ ضلع کے نوآباد علاقے میں پہلے ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ دونوں طرف سے ہوئے تصادم میں 9 سیکورٹی فورسوں کے جوانوں کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس تصادم کے دوران کئی طالبان ہلاک یا زخمی بھی ہوئے ہیں۔شنہوا
 

تازہ ترین