تازہ ترین

کورونا انتظامات میں مدد کے لئے مرکزی وفد جموں کا دورہ کرے گا

تاریخ    18 ستمبر 2020 (42 : 03 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// جموں میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے حالیہ معاملوں کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے ایک اعلی سطح کے مرکزی وفد کو وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا کہ اس دو رکنی وفد میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) کے پلمونری کریٹیکل کیئر کے پروفیسر ڈاکٹر وجے ہڈا اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیزکنٹرول (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوجیت کمار سنگھ شامل ہوں گے۔
یہ مرکزی وفد جموں کے ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی بخشی نگر اور گاندھی نگر کے اسپتالوں کا دورہ کرے گا۔