پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

تاریخ    17 ستمبر 2020 (48 : 11 AM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعرات کی صبح قریب پونے سات بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوان حملوں کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔