تازہ ترین

بتہ مالو سرینگر میں معرکہ آرائی،خاتون اورجنگجو جاں بحق،سی آر پی ایف آفیسر زخمی

تاریخ    17 ستمبر 2020 (15 : 08 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شہر سرینگر کے بتہ مالو میں جمعرات کی صبح جنگجووں اور فورسز کے مابین مسلح معرکہ آرائی شروع ہوئی جس کے دوران آخری اطلاعات آنے تک ایک 45سالہ شہری خاتون اور ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق جبکہ سی آر پی ایف کا ایک آفیسر زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کونثر ریاض نامی خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی اور اسے پولیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
معرکہ آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ سی آر پی ایف کا ڈپٹی کمانڈنٹ بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے اور علاقے کو سیل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل فورسز نے بتہ مالو میں ایک مخصوص علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجووں نے گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔