گھروں کی دہلیز پر لوگوں کے مسائل کا ازالہ | یوم بلاک کے موقعہ پر مشیر فاروق خان کا قمر واری کے پنزی نارہ علاقے کا دورہ

تاریخ    17 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جن ابھیان اور بیک ٹو ولیج پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد دیہیعلاقوں میں رہنے والے لوگوں کو عوامی خدمات کی فراہمی کے حقوق سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے ۔ اس کا اظہارلفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل ضلع سرینگر کے قمر واری بلاک کے پنجی نارہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا ۔ مشیر خان یومِ بلاک کے موقعہ پر بلاک کا دورہ کر رہے تھے ۔ انہوں نے جاری جن ابھیان کا موقعہ پر جائیزہ لینے کیلئے بلاک کا دورہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی سرینگر ، اے سی ڈی سی دیہی ترقی ، چئیر مین بی ڈی سی قمر واری اور سرپنچ پنجی نارہ تھے۔ مشیر کو بلاک میں مختلف سکیموں اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ فاروق خان نے بیک ٹو ولیج مرحلہ اول و دوم کے تحت منظور شدہ التوا میں پڑے کاموں سے متعلق تفصیل حاصل کی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ گذشتہ دو مرحلوں کے دوران اُن کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خان نے جن ابھیان میں لوگوں کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر ہی اُن کے مسائل اور مشکلات کا موقعہ پر ازالہ کر رہی ہے۔ اس موقعہ پر مشیر خان نے حقِ شہریت اسنادتقسیم کیں اور سماجی تحفظ سکیموں کو منظور کیا ۔
 

تازہ ترین