عوامی مسائل حل کرنے میں لیت و لعل نہ کریں: چیف سیکریٹری

تاریخ    17 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


بڈگام//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ضلع بڈگام کے بلاک کنہامہ میں بلاک دیوس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ اس سلسلے میںکنہامہ میں تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر چیف سیکریٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ، ایس ایس پی بڈگام،اے سی ڈی اور ضلعی اور سیکٹورل افسران تھے۔اِس موقعہ اَپنے خیال کا اِظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ اس دیوس کا منانے کا مقصد عام لوگوں تک حکومت کی مختلف ترقیاتی پروگراموں کے بارے میںانہیں جانکاری دینا ہے ۔ اس کے علاوہ بلاک دیوس اِنتظامیہ کو بی ڈی سی چیئرپرسنز، سرپنچوں ، پنچوں او رعام لوگوں سے مقامی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا۔چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر حق شہریت اور آمدن اور اسناد سے متعلق جانکاری حاصل کی اور متعلقہ حکام کو دونوں اسناد بغیر کسی غیر ضروری تعطل کے مقررہ مدت کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت دی۔پی ایم کسان کے لئے اِختیار نامہ کو جاری کرنے سے متعلق چیف سیکریٹری نے اس سلسلے میں تمام معاملات کو فوری طور نمٹانے کی ہدایت دی ۔چیف سیکریٹری نے کے سی سی معاملات کی صد فیصد حصولیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکار سکیم کے لئے درخواست دہندہ کو ضمانت طلب نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے متعلقہ بینکوں کو معاشرے کی معاشی و معاشرتی صورتحال میں بہتری لانے سے متعلق معاملات کی منظوری کے ضمن میں کسی بھی کوتاہی کا غیر ضروری تاخیر کو برداشت کیا جائے گا۔بجلی ، پانی کی سپلائی ، سی اے پی ڈی ، سماجی بہبود صحت سے متعلق مسائل کے ضمن میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ لوگوں کی بنیادی سہولیات و ضروریات وافر مقدار میں دستیاب رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احمد پورہ گرد سٹیشن میں اضافی 50ایم وی گرڈ کی تنصیب سے علاقے میں بجلی کی ترسیل میں بہتری آئے گی۔چیف سیکریٹری نے لوگوں کوسکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے کہا ۔ ضلع قیاتی کمشنر نے اس موقعہ پر مستحقین میں مختلف اسناد اور سپورٹس کٹ تقسیم کئے ۔ اس سے قبل ایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بڈگام میں ہوا جس کا ابتداضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے کیا۔

تازہ ترین