لیتہ پورہ اونتی پورہ میں اہلکار کی خود کشی

تاریخ    17 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
اونتی پورہ //  لیتہ پورہ اونتی پورہ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا کام تمام کیا۔ سی آر پی ایف کے گروپ سنٹر میں ایک اہلکارٹی سری نواس نے بدھ کو خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق مزکورہ اہلکار بنیادی طور پر سی آر پی ایف ک90ویں بٹالین سے وابستہ تھا تاہم وہ آج کل 185ویں بٹالین کے ساتھ تعینات تھا۔مذکورہ اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی اور وہ ہلاک ہوا۔ادھر اونتی پورہ میں ہی منگل اوربدھ کی درمیانی رات20سالہ نوجوان وسیم احمد ماگرے ولد فاروق احمد ماگرے نے اپنے ہی گھرمیں پھانسی پر خودکو لٹکا کر زند گی کا خاتمہ کیا ۔اہل خانہ اسے صبح جگانے گئے لیکن انہوں نے بیٹے کو مردہ حالت دیکھا ۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کی ہے۔
 
 

تازہ ترین