عوام کی دہلیز پر انتظامیہ کی فراہمی

بیک ٹو وِلیج تیسرے مرحلہ کی عوامی مہم میں لیفٹیننٹ گورنر کی شرکت

تاریخ    17 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک

کھنموہ میںعوامی اجتماع سے خطاب، کہا’ ہمارا مقصد بہتر اِنتظامیہ کی فراہمی‘

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے میں بلاک کھنموہ کا دورہ کیا اور یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کسی بھی ترقیاقی یافتہ معاشرے کے لئے لازمی ہے اور یوٹی انتظامیہ آنے والے دو برسوں کے اند ان تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔عوامی مہم بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم پروگرام سے قبل منعقد کی جار ہی ہے ۔ دورے کے دوران انہوں نے عوام کی دہلیز پر انتظامیہ کی فراہمی کوششوں کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں او رمختلف محکموں کے فیلڈ عملے سے تبادلہ خیال کیا اور بلاک میں انفرادی بہبودی سکیموں کی عمل اوری سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر نے لیفٹیننٹ گورنر کو بلاک میں مختلف سکیموں کے دائرے میں لائے گئے مستحقین کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے سڑکوں کی تعمیر و تجدید ، تعلیم و صحت شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور پانی کی ترسیل اور کھیل کود اور لوگوں کی مانگوں کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے فیصلہ سازی میں لوگوں کی شمولیت اور لوگوں کو بااختیاربنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلا یا کہ ان کے تمام مسائل پر غور کر کے انہیں ان کے ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی مہم کے تحت ڈپٹی کمشنران اور سپر انٹنڈٹ پولیس اپنے دفاتر میں ہر روز بغیر بدھ وار اور ایت وار صبح ساڑھے10بجے سے دوپہر 11 بجے تک عوام کی شنوائی کے لئے اپنے دفتر میں دستیاب رہیں گے ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی مانگیں اور مسائل ڈپٹی کمشنروں ، ایس ایس پیز اور دیگر ضلع افسران کے ساتھ اٹھائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹی تمام پنچایتیں 14ویں مالی کمیشن،ایم جی نریگا اور دس لاکھ روپے کی اضافی رقم استعمال کرنے کے لئے خود مختار ہے اور وہ یہ رقومات مقامی آبادی کی مانگوں اور ترقیاتی ضروریات پر صرف کرسکتے ہیں۔ انہوں نے دیہاتوں میں صفائی ستھرائی پر زور دیا اور14ویں، ایم جی نریگا اور بیک ٹو وِلیج پروگرام کے تحت واگذار رقومات کو جمع کر کے مقامی لوگوں کی سہولیت کے لئے بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے اور جس سے مقامی کامگاروں کے لئے روزگار فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے تحت واگذار رقومات بجلی ٹرانسفارمروں کے حصول کے لئے ترجیحی طور پر صرف کرنے کے لئے بھی کہا تاکہ ناکارہ ٹرانسفارمروں کا بروقت متبادل دستیاب رہے۔ 
 

تازہ ترین