کورونا اموات میں مزید18کا اضافہ

مہلوکین کی تعداد 932،تازہ 1590مثبت، متاثرین کی مجموعی تعداد 58ہزار کے پار

تاریخ    17 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر//جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 18افراد فوت ہوگئے ۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد932ہوگئی ہے جن میں سے 185جموں جبکہ 747کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔بدھ کو 92سفر کرنے والوں سمیت مزید 1590افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد58ہزار کا ہندسہ پار کرکے 58244تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 19798جموں جبکہ 38446کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔  تازہ 1590متاثرین میں سے 758کشمیر جبکہ 832جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 758افراد میں سے 225سرینگر، 119بڈگام، 92بارہمولہ، 70پلوامہ، 37اننت ناگ، 74کپوارہ، 42بڈگام، 13کپوارہ اور 86گاندربل جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ جموں صوبے کے متاثرین 832افراد میںسے 221جموں، 44ادھمپور، 147راجوری، 80کٹھوعہ، 39سانبہ، 92پونچھ، 39رام بن، 114ڈوڈہ، 24ریاسی  اور 32کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔  
۔ 18اموات
 جموں و کشمیر میں بدھ کو مزید 18افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے 7کشمیر جبکہ 11افراد جموں میں فوت ہوئے ۔ کشمیر کے 7متوفین میں سے 2کپوارہ، ایک سرینگر، ایک بڈگام، ایک بانڈی پورہ ، ایک شوپیان اور ایک کولگام سے تعلق رکھتا ہے۔کپوارہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ کپوارہ میں فوت ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ٹنگڈار سے ہے۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ مرنے والوں میں 70سالہ معمر شخص اور 65سالہ شخص شامل ہے اور یہ دونوں سکمز صورہ میں نمونیا سے فوت ہوگئے‘‘۔سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’عمر کالونی لال بازار سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی ‘‘۔ کولگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ڈی کی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 62سالہ شخص ضلع اسپتال کولگام میں فوت ہوگیا۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ شوپیان سے تعلق رکھنے والا 76سالہ شخص اور بیرون بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک 80سالہ معمر شخص صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ۔بانڈی پورہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سنبل بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 55سالہ شخص نس پھٹنے سے فوت ہوگیا لیکن بعد میں اسکی رپورت بھی مثبت آئی۔جموں صوبے میں فوت ہونے والے 11افراد میں سے 7جموں ضلع،  ایک ادھمپور، ایک راجوری،  ایک سانبہ اور ایک پونچھ سے تعلق رکھتا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’شیوالک پورم جانی پور سے تعلق رکھنے والا 69سالہ شخص، سیکٹر 7نانک نگر سے تعلق رکھنے والے 72سالہ شخص، گھورکھ نگر جموں سے تعلق رکھنے والا 48سالہ شخص ، تریکوٹہ نگر جموں سے تعلق رکھنے والا 66سالہ شخص،سیکٹر 6نانک نگر کا رہنے والا 45سالہ شخص کورونا وائرس سے ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ 5مہلوکین میں سے 3جی ایم سی اسپتال اور 2سی ڈی اسپتال جموں میں فوت ہوگئے‘‘۔  سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ چینینی ہمت جموں سے تعلق رکھنے والی ایک 42سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے58,244معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے19,503سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک37,809اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد932تک پہنچ گئی ،جن میں سے 747کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور185کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس بدھ کومزید747شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے275اور کشمیر صوبے کے 472اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1297329ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  16؍ستمبر2020ء کی شام تک 1239085نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک530708افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31140اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔19503  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ63886اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق415247اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ 

تازہ ترین