تازہ ترین

جموں کشمیر میں1590 نئے کورونا کیس ظاہر،مجموعی تعداد58244

تاریخ    16 ستمبر 2020 (21 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو 1590کورونا متاثرین سامنے آئے جن میں 91مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر58244تک پہنچ گئی ہے۔
آج758کورونا کیس وادی کشمیر جبکہ832کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع سے225،بارہمولہ سے92،بڈگام سے119،پلوامہ سے70،اننت ناگ سے37،کپوارہ سے74،بانڈی پورہ سے42،کولگام سے13،گاندربل سے86 کیس ظاہر ہوئے۔وادی کی خاص بات یہ رہی کہ شوپیان ضلع سے آج کوئی کورونا کیس سامنے نہیں آیا۔
صوبہ جموں کے اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع سے 221،اُدھمپور سے44،راجوری سے147،کٹھوعہ سے80،سانبہ سے39،پونچھ سے92،رام بن سے39،ڈوڈہ سے114،ریاسی سے24اور کشتواڑ سے 32کورونا کیس ظاہر ہوئے۔