تازہ ترین

اُوڑی میں کنٹرول لائن پر پاکستانی اہلکار کی لاش بر آمد

تاریخ    16 ستمبر 2020 (52 : 02 PM)   


ظفر اقبال
اُوڑی//شمالی کشمیر کے اُوڑی میںکنٹرول لائن پر واقع دھولنجا علاقے میں گذشتہ روز بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے جس پاکستانی اہلکار کو لائن عبور کرنے کے بعد گولی ماری تھی اُس کی لاش بدھ کو بر آمد ہوئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق لاش کو اوڑی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اور اُسکی شناخت 39 سالہ کامران چک ولد محمد نذیرساکن بانڈی سوچیاں تحصیل ہٹیاں بالا پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طور ہوئی ہے۔
ایس ایچ او اوڑی محمد اشرف نے بتایا کہ لاش کا اوڑی سب ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور مزید کاروائی کے لئے علیٰ حکام کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ گل دھولنجا علاقے میں بی ایس ایف کی70ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے کنٹرول لائن عبور کرنے والے کسی شخص کی نقل و حمل کے بعد اُس پر گولی ماری تھی۔ ذرائع نے کہا مذکورہ شخص، جو اصل میںپاکستانی اہلکار تھا، کی لاش آج بر آمد ہوئی ہے۔