چھوٹے شہروں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا انتہائی ضروری : مودی

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
پٹنہ// وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ آتم نربھر بھارت مشن کو رفتار دینے کیلئے ‘آتم نر بھر بہار ’ بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروںکو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے ۔مسٹر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مرکز کی نمامی گنگے اور امروت منصوبہ سے متعلق بہار میں 543.28 کروڑ روپے کے سات منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہاکہ شہری غریبوں اور شہر میں رہنے والے متوسط طبقہ کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے والی ان نئی سہولیات کے لئے وہ سبھی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ‘آتم نربھر بھارت  مشن کو رفتار دینے کیلئے آتم نربھر بہار بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروں کو حال ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے ۔ اسی فکر کے ساتھ امروت مشن کے تحت بہار کے متعدد شہروںمیں ضروری سہولیات کے فروغ کے ساتھ ۔ ساتھ ‘ ایز آف لیونگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس ’ کے لئے بہتر ماحول تیار کرنے پر زور دیاجارہاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ اربنائزیشن آج کے دور کی سچائی ہے ۔ آج پوری دنیا میں شہری علاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔کئی دہائیوں سے ہماری ذہنیت بن گئی اور ہم نے مان لیا تھا کہ اربنائزیشن خود میں ایک بڑامسئلہ اور بڑی رکاوٹ ہے لیکن ان کا سوچنا کچھ لگ ہے ۔ اگر اربنائزیشن مسئلہ لگتاہے تو اس میں مواقع بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بابا صاحب بھیم را[؟] امبیڈ نے تواس دورمیں ہی اس سچائی کو سمجھ لیا تھا اور وہ اربنائزیشن کے بڑے حامی تھے ۔ انہوںنے اربنائزیشن کو مسئلہ نہیں مانا ۔ انہوں نے تو ایسے شہروں کا تصور کیا تھا جہاں غریب سے غریب شخص کو بھی مواقع مل سکے اور زندگی کو بہتر کرنے کے راستے کھلے ۔مسٹر مودی نے کہاکہ آج ضرورت ہے کہ ہمارے شہروں میں امکانات ہوں ، خوشحالی ہو ، احترام ہو ، تحفظ ہو ، مضبوط سماج ہو اور جدید سہولیات بھی ہوں ، یعنی شہر ایسے ہوں جہاں سبھی کو خاص کر نوجوان کوآگے بڑھنے کیلئے نئی اور لامحدود امکانات ملے ۔شہر ایسے ہوں جہاں ہر کنبہ خوشحالی وفارغ البالی کے ساتھ زندگی گذار سکے ۔ شہر ایسے ہوں جہاں غریب ، دلت ، پسماندہ اور خواتین سبھی کو باعزت زندگی ملے ۔ جہاں تحفظ ہو ، قانون کی حکمرانی ہو ، جہاں سماج کا ہر طبقہ ایک ساتھ مل جل کر رہ سکے اور شہر ایسے ہوں جہاں جدید بنیادی سہولیات ہوں ، یہی تو ایز آف لیونگ ہے اور یہی ان کا خواب ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ آج ملک میں ایک نیا اربنائیزیشن دکھ رہا ہے ۔ جو شہر پہلے ملک کے نقشے پر ایک طرح سے تھے یا نہیں تھے وہ آج اپنی موجودگی درج بھی کرارہے ہیں اور محسوس بھی کرارہے ہیں۔ ان شہروں کے نوجوانوں نے بڑے اسکولوں اور کالجوں میں پڑھائی نہیں کی ہے اور وہ امیر گھرانوں سے بھی نہیںہیں وہ آج کمال کر ہے ہیں۔ کامیابی کی نئی عبارتیں لکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ سال قبل تک اربنائیزیشن کا معنی ہوتا تھا کچھ بڑے شہروں کو چمک دمک سے بھر دو ، کچھ گنے چنے شہریا علاقوں میں ترقیاتی کام کر دو لیکن اب سوچنے کا یہ طریقہ بدل رہا ہے اور بہار کے لوگ ہندوستان کے اس نئے اربنائیزیشن میں اپنا بھر پور کردار نبھا رہے ہیں۔مسٹر مودی نے کہاکہ امروت مشن کے تحت شہروں میں پانی اور سیوریج کے ساتھ گرین زون، پارک ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ جیسی سہولیات کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ اس مشن کے تحت بہار کے شہری علاقوں میں لاکھوں لوگوں کو بہتر سیوریج سسٹم سے بھی جوڑا گیا ہے ۔ اس میں بھی زیادہ سہولیات ایسی بستیوں میں فروغ دی گئی ہیں جہاں غریب سے غریب کنبے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے بھی سو سے زائد شہری بلدیات میں ساڑھے چارلاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ لگائی جاچکی ہیں۔ اس سے چھوٹے شہروں کی گلیوں میں روشنی تو بہتر ہوہی رہی ہے سینکڑوں کروڑ کی بجلی کی بچت بھی ہورہی ہے اور لوگوں کی زندگیاں بھی آسان ہورہی ہیں۔یواین آئی
 

تازہ ترین