تازہ ترین

لبنان، اقوام متحدہ امن فوج کے 90 اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن//اقوام متحدہ کی لبنان میں موجود امن افواج یونیفیل کے 90 فوجیوں کو کورونا وائرس لاحق ہوگیا ہے۔لبنان میں تعینات یو این امن افواج کے ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ فوجیوں کو کورونا کے علاج کے لئے یونیفیل کی خصوصی طور پر تیار کردہ عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 88 کا تعلق ایک ہی دستے سے ہے تاہم ترجمان نے ان تمام فوجیوں کی قومیتیں ظاہر نہیں کی۔امن افواج کے ترجمان کے مطابق یونیفیل نے وائرس کی روک تھام کے لئے متاثرہ افراد سے تعلق میں رہنے والے تمام افراد کی ٹریسنگ کی ہے اور ان کے ٹیسٹ کروائے ہیں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جائے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان نئے کیسز کی وجہ سے یونیفیل کے لبنان اسرائیل سرحد پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔