ناظم باغبانی کا کھنموہ میں اخروٹ نرسری کا دورہ

تاریخ    16 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //اخروٹ کی پیدوار کو بڑھائو ا دینے کی خاطر محکمہ باغبانی نے کئی ایک سکیمیں شروع کی ہیں اور اس سلسلے میں زاوورہ کھنموہ سرینگر میں اعلیٰ معیار کے پودوںکیلئے ایک نرسری قائم کی گئی ہے ۔محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے منگل کو 498لاکھ روپے کی لاگت سے قائم اس اخروٹ نرسری کادورہ کیا ۔ یہ نرسری خاص طور پراعلیٰ معیار کے اخروٹ کے پوردوں کو تیار کرنے کیلئے وقف کی گئی ہے اور اس میں 20ہائی ٹیک پولی گرین ہاوس قائم کئے گئے ہیں ۔وادی میں اخروٹ کی معیاری پیداوار کو بڑھانے کیلئے محکمہ نے وادی میں اخروٹ کی تین اور بادام کی ایک نرسری قائم کی ہے اور ان نرسریوں میں 30000 کے قریب پودے اگائے گئے ہیں جنہیں آنے والے سیزن میں تیار کیا جائے گا اور امید  ہے کہ سال 2022 میں 20000 کے قریب اخروٹ کے یہ پودے کاشت کاروں کو لگانے کے لئے مہیا کئے جائیں گئے ۔اعجاز احمد بٹ نے سینٹر آف ایکسی لینس زاوورہ کا بھی معائنہ کیا اوراس کے قیام کی ذمہ داری انجام دینے والی ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ 
 

تازہ ترین