تازہ ترین

اوڑی کے کھولن بونیار میں 32 افراد کورونا مثبت

تاریخ    15 ستمبر 2020 (29 : 06 PM)   


ظفر اقبال
اوڑی//شمالی کشمیر میںا وڑی بونیار کے کھولن گاوں میں 32 افرادکووڈ مثبت پائے گئے ہیں جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔
بلاک میڈیکل آفیسر بونیار ڈاکٹر پرویز مسعودی نے بتایا کہ دس روز قبل کھولن گاوں میں ایک خاتون کی موت کوڈد کی وجہ سے ہوئی تھی جسکے بعد آج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے علاقے میں جا کر قریب 75 کوڈد نمونے لئے جنکی جانچ کی گئی اور 32 افراد مثبت ظاہر ہوئے۔
 انہوں نے بتایا کہ مذکورہ لوگ کوڈد سے مرنے والی خاتون کی تجہیز و تکفین کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
 بی ایم او نے ڈی سی بارہ مولہ، ایس ڈی ایم اوڑی اورسی ایم او بارہمولہ کو اس حوالے سے مطلع کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ کھولن گاوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے۔
میڈیکل بلاک اوڑی میں آج 7 افراد مثبت ظاہر ہوئے جن میں 5 افراد جبلہ گاوں کے ایک ہی کنبے سے وابستہ ہیں جبکہ 2 کا تعلق نامبلہ گاوں سے ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جبلہ گاوں کے 5 افراد گھر کے ہی کووڈ مریض کے رابطے میں آنے کی وجہ سے کوڈد کا شکار ہوئے ہیں۔