پلوامہ آپریشن ختم، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

تاریخ    15 ستمبر 2020 (54 : 02 PM)   
(File Pic)

یو این آئی
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مارول کاکہ پورہ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان تصادم میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے مارول کاکہ پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فورسز نے مذکورہ آپریشن ختم کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین