تازہ ترین

گاندر بل میں حزب المجاہدین کا نیٹ ورک فاش، 3گرفتار:پولیس

تاریخ    15 ستمبر 2020 (31 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے گاندربل ضلع میں حزب المجاہدین کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔
 پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس بات کی اطلاع ملنے کے بعد کہ پاکستان میں موجود ایک جنگجو فیاض احمد ساکن چنہار گٹلی باغ نے وسطی کشمیر میں تین نوجوانوں کو جنگجویانہ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے کہا ہے ،جس کے بعد پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
آپریشن کے دوران ارشد احمد خان ولد محمد الطاف خان ساکن وائل وڈر گٹلی باغ، ماجد رسول راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکن بیہامہ اور محمد آصف نجار ولد عبد ال رزاق نجار ساکن بیہامہ گاندربل کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔بعد ازاں پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے تین گرینیڈوں کا پتہ بھی بتایا۔