تازہ ترین

اونتی پورہ میں جنگجووں کے دو ساتھی گرفتار

تاریخ    15 ستمبر 2020 (16 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں البدر سے وابستہ جنگجووں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جنگجو وں کے ساتھیوں کو کھریو علاقے میں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شوپیان کی طرف جارہے تھے۔
گرفتار شدگان کی شناخت رئیس الحسن ساکن گڈی کھل اور مشتاق احمد میر ساکن ڈاڈہ سرہ کے طور کی گئی ہے اور اں سے قابل اعتراض چیزیں بھی بر آمد کی گئی ہیں۔