پانچ دن بعد کورونا وائرس کے نئے کیس90 ہزارسے کم

تاریخ    15 ستمبر 2020 (02 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے بگڑتے حالات کے کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ وبا کے یومیہ کیسوںمیں پانچ دن کے بعد کمی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 90 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد83،809 رہی۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83،809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سےکوروناوائرس متاثرین کی تعداد 49،30،237 ہوگئی۔
جبکہ اس سے قبل 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز 90 ہزار سے زائد رہے۔
 

تازہ ترین