تازہ ترین

سرمدحفیظ کاکثیرالمقاصد اِنڈور سپورٹس ہال اور واٹر سپورٹس سینٹر کا دورہ

تاریخ    15 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// سیکریٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال پولو گراؤنڈ اور واٹر سپورٹس سینٹر نہرو پارک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سرمد حفیظ نے کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال پولو گراؤنڈ میں کھیل سہولیات کے مختلف حصوں کا معائینہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کھیلوں کے ہال میں باقی ماندہ کاموں میں سرعت لائیں تاکہ جلد سے جلدیہ سہولیات کھیل شائقین اور کھلاڑیوں کے لئے فراہم کی جاسکے ۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سپورٹس ہال سرینگر سے اِنڈور سٹیڈیم کا بوجھ کم ہوگا اور اس میں جوڈو ، بیڈ منٹن ، مارشل آرٹس ، ٹیبل ٹینس وغیرہ جیسے بہت سے اِنڈور کھیل کھیلنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے ذریعہ اِنڈور ہال کو 5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جار ہا ہے اور یہاں کے کھلاڑیوں کے لئے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کی تمام سہولیات موجود ہوں گی۔سرمد حفیظ نے فٹ بال اور ہاکی میدانوں کا بھی معائینہ کیا اور اُنہیںبتایا گیا کہ ہاکی فیلڈ میں مصنوعی ٹرف بچھایا جارہا ہے اور عنقریب ہی فٹ بال میدان میں بھی تزئین و آرائش اور دیگر کام انجام دیئے جائیں گے۔