تازہ ترین

ہندوستانی نظام طب بل منظور،بینکنگ ریگولیشن (ترمیمی) بل پیش

تاریخ    15 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دہلی/یو این آئی/ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا نے قومی ہندوستانی نظام طب کمیشن بل -2020 اور قومی ہومیوپیتھی کمیشن بل -2020 کو منظور کرلیا۔ دونوں بل کی منظوری کے بعد قومی کونسل برائے ہندوستانی نظام طب کی جگہ قومی کمیشن برائے ہندوستانی نظام طب اور مرکزي ہومیوپیتھی کونسل کی جگہ قومی ہومیوپیتھی کمیشن کی تشکیل کی جاسکتی ہے ۔ یہ دونوں کونسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام تھیں اور وہ بدعنوانی سے متاثر تھیں۔ اس لیے اس کی جگہ کمیشن کا قیام ضروری ہوگیا تھا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے اعتراضات کے درمیان کوآپریٹیو بینکوں کے ریگولیشن کے سلسلے میں ریزرو بینک (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے کا ایک نیا بل آج پیش کیا گیا۔بینکنگ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2020 کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ یہ بل آر بی آئی کو ضرورت پڑنے پر کوآپریٹو بینکوں کے انتظام میں تبدیلی کرنے کا اختیار دیتا ہے ۔ اس سے کوآپریٹیو بینکوں میں پیسہ جمع کرنے والے عام لوگوں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے گا۔