حول چوک سے عیدگاہ تک رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

تاریخ    14 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//حول سے سازگری پورہ عید گاہ دو کلومیٹر مسافت والی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے جس کے سبب عبور و مرور میں کافی مشکلات درپیش آرہی ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق حول میں موجود فردوس سنیما سے عید گاہ تک دو کلومیٹر مسافت والی رابطہ سڑک پر 3 سال سے زائد عرصے سے نہ ہی میگڈم ڈالا گیا ہے اور نہ ہی سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈوں کو بھرنے کے حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔محمد اسحاق بٹ نامی شہری کے مطابق کئی بار حکام کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن اس رابطہ سڑک پر سالوں سے میکڈیم نہیں بچھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھڈوں کی وجہ سے سڑک اس سڑک پر حادثات رونما ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
 
 
 
 

لاوے پورہ ۔مجہ گنڈ سڑک خستہ  

 
 
سرینگر//لاوے پورہ سرینگر سے مجہ گنڈ لنک سڑک جو کہ ایک اہم رابطہ سڑک ہے انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس پر مسافروں کا چلنا پھرنا دشوار بن گیا ہے ۔ اس سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں تاہم سڑک کی مرمت کے کام کی طرف متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی سے لوگ پریشان ہیں ۔ اس روڑ پر چلنے والی گاڑیاں بھی خستہ ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹر بھی اس پر چلنے سے کتراتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ سڑک اس قدر خستہ ہے کہ اس پر دن کو بھی چلنا مشکل ہے۔ لوگوںنے کہا کہ یہ سڑک سرینگر لاوے پورہ سے مجہ گنڈ بانڈی پورہ کو ملانے کیلئے اہم رابطہ ہے اس پر کافی دبائو بھی ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کیلئے اگرچہ کئی بار متعلقہ حکام سے بات کی گئی، لیکن انہوںنے لوگوں کی فریاد کو کسی خاطر میں نہیں لایا ۔ لوگوںنے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی فوری مرمت کا کام شرو ع کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 

تازہ ترین