تازہ ترین

۔97ہزار 570نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس کے نئے ریکارڈ

تاریخ    13 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس کی یومیہ تعداد کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔پچھلے قریب دو ہفتوں سے 90ہزار سے زیادی کیسز ہر دن سامنے آرہے ہیں۔سنیچر کوگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 97  ہزار،570کیسز رپورٹ ہوئے ۔ وہیں 81ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ صحت مند افراد ہونے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ،24ہزار،197 ہوگئی ہے ۔وہیں ملک میں کورونا وائرس کے 97,570 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 46 لاکھ،59 ہزار،985 ہو گئی۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زائد ہونے سے ایکٹیو کیسز 14,836سے بڑھ کر 9 لاکھ،58 ہزار،316 ہوگئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1201اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 77،472 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.56 فیصد ،شفایابی کی شرح 77.77 فیصد اور اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں 10 ہزار،136 ایکٹیو کیسز سے بڑھ کر متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ،71 ہزار،934 اور 442 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 28,724 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 14 ہزار،308 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 7 لاکھ،15 ہزار،023 ہوگئی۔