کورونا وائرس| ایک دن میں ریکارڈ 1698کا اضافہ

مزید 10اموات، مہلوکین کی تعداد 885،متاثرین کی مجموعی تعداد 52ہزار کے پار

تاریخ    13 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
  سرینگر//جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 4سالہ کمسن بچے سمیت مزید 10افراد فوت ہوگئے ۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد بڑھکر 885ہوگئی  ہے جن میں سے 143جموں جبکہ  742افراد سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کو135سفر کرنے والوں سمیت ریکارڈ 1698 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 52ہزار کا ہندسہ پار کرکے 52410ہوگئی ہے ۔ ان میں سے16513جموں جبکہ 35897 افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 1698متاثرین میں سے 860کشمیر جبکہ 838جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے۔ کشمیر صوبے کے 860 متاثرین میں سے 255 سرینگر، 123 بڈگام، 82 بارہمولہ، 50 پلوامہ، 45 اننت ناگ، 108کپوارہ، 82بانڈی پورہ، 10کولگام اور 60شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ جموں صوبے کے 838متاثرین میں سے 250جموں، 101ادھمپور، 83راجوری، 42کٹھوعہ، 58سانبہ، 93پونچھ، 31رام بن، 67ڈوڈہ، 33ریاسی اور 78کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
۔10اموات
 سنیچر کو جموں و کشمیر میں مزید 10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں سے 4کشمیر جبکہ 6جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں فوت ہونے والوں میں ایک سرینگر ، ایک بارہمولہ، ایک بڈگام اور ایک بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ صورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 81سالہ خاتون  سکمز صورہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے‘‘۔ ضلع بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ زوری گنڈ کی رہنے والی 40خاتون سکمز صورہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔ بانڈی پورہ میں محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ کہنوسہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے  والی 81سالہ خاتون جے وی سی سرینگر میں فوت ہوگئی‘‘۔ بارہمولہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ پٹن سے تعلق رکھنے والا ایک 85سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ‘‘۔جموں میں فوت ہونے والے 6افراد میں سے 4جموں، ایک راجوری اور ایک سانبہ سے تعلق رکھتا ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ درگا نگر کا 58سالہ شخص،کرشنا پلاٹ  نیو بلڈنگ کا 45سالہ شخص اور جانی پور جموں سے تعلق رکھنے والا 4سالہ بچہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سندربنی راجوری سے تعلق رکھنے والا60سالہ شخص اور بردل کھرد ااکھنور سے تعلق رکھنے والا 27سالہ نوجوان کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ 27سالہ نوجوان کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن بعد میں اسکی رپورٹ بھی مثبت آئی۔  
حکومتی بیان 
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے52,410معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے16,261سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک35,285اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد864تک پہنچ گئی ،جن میں سے 721کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور143کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران شنیچر کو مزید596شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے219اور کشمیر صوبے کے 377اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 12,03,799ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  12؍ستمبر2020ء کی شام تک 11,51,389نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک51,5,897افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں42,414اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔16,261فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ53,090اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق4,03,268اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

۔12دنوں میں 14ہزار 712مثبت

پرویز احمد 
 
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 12 دنوں کے دوران 14,712 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر مہینے کے ابتدائی 12دنوں کے دوران147 افراد کورونا وائرس سے فوت بھی ہوگئے جن میں سے 73جموں جبکہ 74افراد کشمیرسے تعلق رکھتے تھے ۔ یکم ستمبر کو 525 اور2ستمبر کو 641افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 38,864 ہوگئی ۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ3 ستمبر کو ایک دن میںمثبت آنے والے متاثرین ایک ہزار کا ہندسہ پار کرگیا اور تشخیصی ٹیسٹوں کے بعد 1079افراد کو مثبت قرار دئے گئے۔ 4ستمبر کو مسلسل دوسرے روز 1047افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔5ستمبر کو پہلی مرتبہ متاثرین کی تعداد نے 1200 کا ہندسہ پار کیا اور اس روز1251افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 6ستمبر کو پہلی مرتبہ متاثرین کی روزانہ تعداد نے 1300کا ہندسہ پار کیا اور اس دن کل 1316افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 7ستمبر کو ایک مرتبہ پھر 1013افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 8ستمبر کو 1355افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 9ستمبر کو پہلی مرتبہ روزانہ متاثرین کی تعداد  1617تک پہنچ گئی۔10ستمبر کو ایک مرتبہ پھر سے 1592افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 11ستمبر کو جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سے متاثرین کی تعداد1578رہی ۔ 12ستمبر کو ریکارڈ 1698افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 52410تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 16513جموں جبکہ 35897کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔  

تازہ ترین