تازہ ترین

حبک میں منشیات فروش نشیلی ادویات سمیت گرفتار

تاریخ    13 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔اسکے قبضے سے نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس نے پاورگرڈ اسٹیشن حبک کے نزدیک ایک سکوٹی کو روک کر تلاشی لی جس دوران سکوٹی سوار کے قبضے سے 43 بوتلیں کوڈین ضبط کر لی گئیں۔ پولیس نے منشیات فروش فیروز احمد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 145/2020 پولیس اسٹیشن نگین میں درج کیا ۔