ضلع سرینگر کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹائزیشن

ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا، 6 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت

تاریخ    13 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر// ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری کل ریونیو ٹریننگ انسٹی چیوٹ بمنہ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ضلع سرینگر کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ریجنل ڈائریکٹر  سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ، محمد قاسم وانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید احمد شاہ ، اسسٹٹ کمشنر ریونیو رو ف الرحمن ، ایگزیکٹو انجینئرز پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع سری نگر نے جون 2020 میں تمام 137 ریونیو حلقوں میں سے صد فیصد جمابندیوں کی تازہ کاری مکمل کیہیجن میں سے بیشتر 40سے60 سالوں کے بعد اپ ڈیٹ ہوئے۔ریونیو دستاویزات کی سکینگ اور کوالٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور اس عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے اضافی عملہ تعیناتکیا گیاہے۔ضلع انتظامیہ سرینگر نے معیار کی جانچ اور ڈیجیٹلائزیشن ٹیموں کے لئے اضافی جگہ فراہم کرنے کے لئے بمنہ میں پہلے سے پری فائبرکیٹ ہال تعمیر کیا ہے جبکہM/S Ramtech نے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اضافی افرادی قوت کو مقرر کیا ہے۔محکمہ مال نےCORSٹیکنالوجی پر مبنی اراضی سروے شروع کیہے۔یہ منصوبہ پرنسپل سکریٹری ریونیوو فنانشل کمشنر ریونیو ڈاکٹر پون کوتوال کی نگرانی میں محکمہ مال نے ڈیزائن کیا اور اس پر عملدرآمد کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر نے محکمہ مال کے اہلکاروں کو سکیننگ اور ڈیجیٹائزیشن کے کام کو مختلف شفٹوں میں کرنے اور آئندہ 6 ہفتوں کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ ضلع کو اگلے قدم پر آگے بڑھنے کا اہل بنایا جائے۔ دریں اثنا ، 10 ماڈل ریونیو دفاتر پر کام بھی مکمل ہونے کے قریب ہے جس کا ڈپٹی کمشنرسری نگرنے معائنہ کیا۔
 

تازہ ترین