تازہ ترین

پونچھ میں بھارت کی اگلی چوکیوں پر پاکستان کی فائرنگ

تاریخ    11 ستمبر 2020 (10 : 12 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
جموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پرآج صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا” بھر پور “جواب دیا۔