تازہ ترین

منریگا ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری

پاڈر میں بی ڈی سی چیئرمین بھی حمایت میں آئے

تاریخ    11 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//گزشتہ 25روز سے ایم جی نریگا کے ملازمین کی ضلع کے مختلف حصوں میں اپنی مانگوں کو لیکر ہڑتال جاری ہے۔انہیںمقامی بلاک چیئرمین و سرپنچوں و پنچوں کی بھی حمایت مل رہی ہے۔اس ہڑتال کے سبب بلاک دفاتروں میں کام کاج مکمل ٹھپ ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہاہے۔ یہ ملازمین جاب پالیسی و مستقلی کی مانگ کررہے ہیں۔ سب ڈویڑن پاڈر میں احتجاج کررہے ملازمین کی حمایت میں بی ڈی سی چیئرمین و مقامی سرپنچ بھی شامل ہوئے جنہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے انکے جائز مطالبات کو حل کرنے کی اپیل کی۔ مقامی بی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ محکمہ میں جی آر ایس،کمپیوٹر آپریٹر، پی او، ٹیکنیشن کافی عرصہ سے کام کررہے ہیں جو اپنے جائز مطالبات کاحل چاہتے ہیں لیکن ان کی مانگ کو پورا نہیں کیاجارہا۔ مقامی سرپنچ نے بتایا کہ وہ محنت و لگن سے کام کررہے ہیں اور انکے مطالبات بھی جائر ہیں، اگرمطالبات پورے نہ ہوئے تو بھی وہ انکیساتھ ہڑتال میں شامل ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ اس ہڑتال سے کام کاج متاثر ہورہاہے لہٰذا حکومت فوری طور پر اقدامات کرے۔