تازہ ترین

پونچھ میں کراس ایل او سی گولہ باری، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

تاریخ    10 ستمبر 2020 (07 : 05 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ اور دگوار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر صبح قریب ساڑھے پانچ بجے جبکہ دگوار سیکٹر میں قریب بارہ بجے دن پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں سیکٹروں میں تعینات بھارتی فوج نے حملوں کا” بھر پور اور مناسب“ جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔