تازہ ترین

جموں سرینگر شاہراہ دوبار بند ہونے کے بعدبحال

تاریخ    8 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ رام بن اور بانہال کے سیکٹر میں گذشتہ آدھی رات کو ہوئی بارشوں کے نیچے میں پنتھیال سمیت کئی مقامات پر پتھروں کے گر آنے کی و جہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد پیر کی صبح سات بجے دوبارہ بحال کی گئی۔اس دوران جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔پیر کی دوپہر بعد بانہال سے آٹھ کلومیٹر پہلے شیر بی بی کے علاقے میں زیر تعمیر فورلین شاہراہ پر بھاری پتھر ایک پسی کی صورت مین شاہراہ پر گر آئے اور گاڑیوں کی آمدورفت ایک بار پھر کئی گھنٹوں کیلئے بند کردینا پڑی۔ تاہم بعد میں پیر کی شام پانچ بجے شیر بی بی کے مقام گر ا?ئے بھاری پتھروں کو فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنی کی مشینری کی مدد سے سڑک سے ہٹاکر شاہراہ پیر کی شام پانچ بجے سے ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کی گئی تھی اور جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک بڑھ رہا تھا۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ پیر کے روز شاہراہ پر جموں سے سرینگر کی طرف مال اور ایندھن بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی تاہم بارشوں کی وجہ سے پیر کی علی الصبح سے پہلے دو بجے سے صبح چھ بجے تک ٹریفک بند رہا اور بعد میں بارشیں اور گرتے پتھر تھم جانے کے بعد اسے دوبارہ بحال کیا گیا ہے اور جموں سے چھورا گیا مال اور مسافر ٹریفک وادی کشمیر کی طرف بڑھ رہا تھا۔