تازہ ترین

رام بن میں ٹاٹا سومو کھائی میں جاگری | 22سالہ نوجوان ہلاک

تاریخ    8 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


محمد تسکین
بانہال // ضلع رام بن کی سڑکوں پر سڑک حادثوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ  سڑک حادثے میں  شاہراہ پر سے واقع ماروگ۔ سلہ رابطہ پرٹاٹا سومو کے ایک حادثے میں ایک بائیس سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ لقمہ اجل بنے نوجوان نے گاڑی کے مالک فاروق احمد سے پوچھے بغیر ہی اتوار اور پیر کی درمیانی شب باگنہ ا?لسی گائوں میں اس کھڑی ٹاٹاسومو نمبر JK-14B 1900  کو کسی اور چابی سے نکال لیا اور دوسرے گائوں کی طرف جانے کے دوران یہ گاڑی رابطہ سڑک سے لڑھک کر قریب پانچ سو فٹ گہری کھائی میںگری۔اس حادثے کے نتیجہ میں اس گاڑی میں سوار بائیس سالہ راکیش سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن باگنا ا?لسی کی موت ہوگئی۔ ٹاٹا سومو ڈرائیور فاروق احمد ولد محمد رمضان ساکن ا?لسی باگنہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے پیر کی صبح جب گذشتہ رات اپنی جگہ پر کھڑی کی گئی ٹاٹا سومو کو موجود نہ پایا تو انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور خود بھی پولیس سٹیشن رام بن پہنچا اور گاڑی کی گمشدگی کی رپورٹ لکھوائی اور گاڑی کو بھی ڈھونڈتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پیر کی صبح قرب دس بجے انہیں گائوں والوں سے معلوم ہوا اس کی گم ہوئی ٹاٹا سومو گائوں سے قریب ایک کلومیٹر پیچھے ایک گہری کھائی میں گری ہوئی پائی گئی ہے اور وہاں ایک لاش بھی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب گائوں والے وہاں پہنچے تو انہیں تباہ ہوئی گاڑی کے ساتھ ساتھ اس کے ہمسائیہ رنجیت سنگھ کی لاش بھی ملی۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کی ہے اور لاش کو ا?خری رسومات کیلئے ورثا کے سپرد کیا گیا۔