تازہ ترین

کپوارہ میں نقلی ڈاکٹر گرفتار | دو ماہ سے کلنک چلا رہا تھا

تاریخ    7 ستمبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میں ایک پرائیویٹ کلنک پر پچھلے 2مہینے سے علاج و معالجہ کررہے ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مسعود احمد خان ساکن نٹی پورہ نامی مذکورہ شخص بنیادی طور پر ایک سرکاری ملازم بتایا جارہا ہے جس نے  علاج کے نام پرعام لوگوں سے رقومات بٹورنے کیلئے سب ضلع اسپتال کے نزدیک ہی ایک پرائیویٹ کلنک قائم کر کے ڈاکٹر کا بور ڈ لگا کر مریضوں کا علاج ومعالجہ کر رہا تھا۔کپوارہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ نقلی ڈاکٹر لوگو ں کو بیو قوف بنا کر ان سے فیس وصول کر کے انہیں دو دو ہاتھو ں سے لو ٹ رہا ہے، لہٰذاپولیس نے کلینک پر چھاپہ مارا اور سرسری پوچھ تاچھ کے بعد اسے حراست میں لیا۔پولیس کا کہنا ہے دوران تفتیش اس نے کہا کہ وہ بون اینڈ جوا ئنٹ اسپتال بر زلہ میں سینٹری انسپکٹر کی حیثیت سے کام کرتا ہے، تاہم اس بات کی تصدیق کرنا باقی ہے ۔اس کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر 225/2020درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔