تازہ ترین

ڈگڈول اور بانہال میں حادثے،3 افراد لقمۂ اجل2زخمی

تاریخ    6 ستمبر 2020 (55 : 04 AM)   


محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر خونین سڑک حادثات جاری ہیں۔ سنیچر کی علی الصبح رام بن اور بانہال میں یکے دو حادثات میں تین افراد لقمہ اجل اور دو دیگر زخمی ہوئے ۔ پہلا حادثہ بانہال سے پانچ کلومیٹر پہلے چملواس کے نزدیک جموں سے سرینگر کی طرف آنے والے ایک ٹرک نمبر کو پیش آیا اور ٹرک سڑک سے ڈیڑھ سو فٹ نیچے کھائی میں گرا۔ٹرک میں سوار ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو فوری طور ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔ ٹرک کے نیچے پھنسے مہلوک نوجوان22سالہ باسط احمد ولد نذیر احمد ساکن اندروسہ پانپور ضلع پلوامہ کی  لاش کو  نکالنے میں کئی گھنٹوں کا وقت لگا۔ زخمیوں کی شناخت 19 سالہ  فرقان احمد بٹ ولد الطاف احمد بٹ  اور 25 سالہ  میسور احمد ولد بشیر احمد بٹ ساکنان اندروسہ پانپورکے طور ہوئی۔دوسرا حادثہ ڈگڈول کے علاقے میں مرغوں سے لدھی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK19/82 کو اسوقت پیش آیا جب جموں سے وادی کشمیر کی طرف آرہی یہ گاڑی سڑک سے لڑھک کر کم از کم چار سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار مکرکوٹ رامسو کے دو مقامی نوجوان موقع پر ہی لقمہ اجل بنے ۔انکی شناخت رؤف احمد ولد محمد رفیق سوہل اور محمد عثمان منہاس ولد ایاز احمد منہاس ساکنان مگرکوٹ رامسو کے طور کی گئی۔