تازہ ترین

پونچھ میں ایل او سی پر آر پار گولہ باری، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

تاریخ    5 ستمبر 2020 (29 : 11 AM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہپور، کرنی اور دگوار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے شاہپور، کرنی اور دگوار سیکٹروں میں ایل او سی پر ہفتے کی صبح قریب سوا نو بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا ”بھرپور اور موثر“ جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔