تازہ ترین

شاہراہ 10گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

تاریخ    5 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   
(عکاسی: محمدتسکین)

محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ 10گھنٹے کے بعد بحال کی گئی۔ جمعرات کی شب سے ہورہی بارشوں کے نتیجے میں پنتھیال کے مقام پر گرتے پتھروں کی وجہ سے شاہراہ بند ہوئی جسے جمعہ کی دوپہر بعد دوبارہ بحال کیا گیا۔ تاہم پنتھیال میں وقفے وقفے سے پتھر گرتے رہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے جموں سے وادی کشمیر کی طرف چھوڑی گئی مال اور مسافر بردار گاڑیوں کو ناشری ٹنل کے آر پار مختلف مقامات پر روک دیا گیا تھاجبکہ وادی سے جموں کی طرف کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں تھی۔ ڈی ایس پی رام بن اجے آنند نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ شب سے ہورہی بارشوں کے نتیجے میں پنتھیال کے مقام پر پتھروں کے گر نے کا  سلسلہ جاری رہاجو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور ٹریفک جمعہ علی الصبح چار بجے سے بند کردینا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کی دوپہر بعد گرتے پتھروں میںٹھہرائو آیا اوردوبجے ٹریفک  دوبارہ بحال کیا گیا ۔  انہوں نے کہا کہ پانچ سو کے قریب مال بردار گاڑیوں نے  شام تک ٹنل پار کی تھی۔