جعلی تقرری کامعاملہ

کرائم برانچ کا لال دیال سائبر کیفئے پر چھاپہ

تاریخ    5 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


جموں// محکمہ پائور ڈیولپمنٹ محکمہ میں جونیئر انجینئرز کے جعلی تقرری کے احکامات کے ایک معاملے میں کرائم برانچ جموں کی ایک ٹیم نے جعلی تقرری کے احکامات کی جعلسازی کے سلسلے میں میسرز لال دیال سائبر کیفے کچی چھاونی ، جموں میں چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ تلاشیاں سٹی جج ، جے ایم آئی سی جموں کی عدالت کے حکم کے تحت کی گئی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ سائبر کیفے سے ایک ہارڈ ڈسک ضبط کی گئی ہے۔  سپرنٹنڈنگ انجینئر او اینڈ ایم سرکل جے کے پی ٹی سی ایم جموں نے اکشے کمار چودھری ولد رشپال سنگھ ساکن پلوڑا، جموںکے خلاف جے ای کی حیثیت سے جعلی تقرری آرڈر کی بنا پر ایک تحریری شکایت درج کی تھی ، جس نے محکمہ میں 9 ماہ خدمات انجام دیں اور 02 ماہ تک تنخواہ حاصل کی۔ شکایت موصول ہونے پر کرائم برانچ جموں نے معاملہ درج کرلیا اور باریک بینی سے تفتیش کا عمل جاری کردیا۔ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا ہے کہ ایک دنیش چندر ابرول ساکن نانک نگر ، جموں نے اکشے کمار چودھری کو یہ جعلی تقرری کا حکم دیا تھا جسے بریگو نندن شرما ولد وجے کمار شرماساکن نانک نگر جموں نے میسرز لال دیال سائبر کیفے کچی چھاونی، جموں میں ٹائپ کیا تھا۔ تلاشی بریگونندن شرما کے انکشاف کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 

تازہ ترین