جموں میں بھاجپا او بی سی مورچہ لیڈران اپنی پارٹی میں شامل

تاریخ    5 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی او بی سی مورچہ سے وابستہ متعدد لیڈران نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بھاجپا اوبی سی مورچہ نیشنل ایگزیکٹیو جگدیش راج پانڈے نے کہاکہ بی جے پی نے او بی سی طبقہ کو نظر انداز کیا ، جوبھی وعدے کئے گئے تھے وہ پورے نہ کئے گئے جس سے طبقہ میں سخت مایوسی ہے۔ اپنی پارٹی دیگر پسماندہ طبقہ جات کے لئے ایک اُمید نظر آئی ہے لہٰذا انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بی جے سے کنارہ کشی کر لیں جس نے بیس سالوں سے صرف وعدے کئے۔ الطاف بخاری نے اِ ن لیڈران کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایاکہ اُن کی جماعت ہرممکن کوشش کریگی کہ اوبی سی طبقہ کے جائز مطالبات حل کرائے جائیں۔ اس موقع پر محمد دلاور میر، جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، وکرم ملہوترہ، صوبائی صدر منجیت سنگھ، سعید اصغر علی اور خواتین ونگ صوبائی صدر نمرتہ شرما، بودھ راج بھگت اور شنکر سنگھ چب موجود تھے۔ پارٹی جوائن کرنے والوں میں بھاجپا او بی سی مورچہ کے سابقہ ریاستی ورکنگ صدر پانڈے کے علاوہ لکھن پال سابقہ صدر مشری والا، وشیو کرما سبھا ، منگل داس، او بی سی لیڈر جگدیو راج، مندل لال اور لبا رام شامل ہیں۔
 

تازہ ترین