تازہ ترین

سُپر بازاروں کو تجارتی خطوط پر بحال کرنے کرنے کی ہدایت

تاریخ    28 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر //پرنسپل سیکریٹری پشو ، بھیڑ و ماہی پالن و امداد باہمی نوین کمار چودھری نے متعلقہ افسروں کو محکمہ امداد باہمی کے سُپر بازاروں کی تجارتی خطوط پر بحالی کی ہدایت دی ۔ یہ ہدایت انہوں نے محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لینے کے دوران دی ۔ انہوں نے آن لائین تجارت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اور گاہکوں کو رعایت دینے کیلئے کہا ۔ میٹنگ میں رجسٹرار کواپریٹو سوسائیٹیز جموں کشمیر ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، اننت ناگ ، بارہمولہ اور جموں کواپریٹو بنکوں کے جنرل منیجر ، سٹیزن کواپریٹو بنک کے جنرل منیجر ، جنرل منیجر سُپر بازار کے علاوہ محکمہ کے دیگر ملازمین میٹنگ میں موجود تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو سُپر بازاروں کی تجارتی سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اختراعی اور تکنیکی اقدامات اٹھانے اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ سُپر بازار تجارتی طور کار آمد مقامات پر واقع ہیں اور جن میں تجارتی  سرگرمیوں کو سرانجام دینے کی کافی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے افسروں کو تجارتی طور فعال اوقات کے دوران بازاروں کو کھلا رکھنے کیلئے کہا ۔ نوین چودھری نے رجسٹرار کو اُن سرکاری دفاتر اور کیمپسوں میں نئے سٹور کھولنے کیلئے جہاں لوگوں کی کافی آمدورفت رہتی ہو ۔ انہوں نے ان تجارتی اداروں کی باقاعدہ بورڈ میٹنگ طلب کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسروں کو کواپریٹو سوسائیٹیوں کے کام کاج کی کڑی نگرانی کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے حال ہی میں بند کئے گئے جیکفیڈ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیل بھی طلب کی تا کہ حکومت اس کے بنیادی ڈھانچے کا بہتر استعمال کر سکے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کواپریٹو بنکوں کے منیجنگ ڈایکٹروں کو چھوٹے کواپریٹو بنکوں کے ادگام کے امکانات تلاش کرنے کی بھی ہدایت دی تا کہ ان اداروں کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکے ۔ انہوں نے نبارڈ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنے کیلئے کہا تا کہ ان بنکوں کی بحالی کی تجاویز پر غور کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ 211 لاکھ روپے کی مالیت کی رقم موصول ہوئی ہے جس میں سے ایک سو لاکھ روپے کواپریٹو سوسائیٹیوں کو بطور انتظامی سبسڈی فراہم کئے گئے ۔ میٹنگ میں مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری ، سوپور اور بشناہ میں ایگری مارٹ سٹور قائم کرنے اور نئی متعارف کی گئی ڈیری ڈیولپمنٹ سکیم پر غور و خوض کیا گیا ۔