جموں کشمیر بینک کی بارہمولہ میں ضلع سطحی جائزہ میٹنگ

مختلف اسکیموں کے تحت1 لاکھ 30 ہزار 655افراد مستفید

تاریخ    23 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر//جموں وکشمیر بینک کی جانب سے بارہمولہ میں ضلع سطح کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر غلام نبی ایتو کی قیادت میں کیا گیا جس میں گزشتہ مالی سال کے آخری سہ ماہی اور رواں مالی برس2020-21  کے جون سہ ماہی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت ضلع میں موجود متعدد بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر بارہمولہ جاوید رشید کے علاوہNABARDاور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔31مارچ 2020تک ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے بتایا کہ ضلع میں موجود تمام بینکوں نے گزشتہ مالی برس کے دوارن مجموعی طور80.70فیصد کا حدف پورا کرتے ہوئے 3318.48کروڑ روپے میں سے2744.36کروڑ روپے کے قرضے واگزار کئے ہیں جس میں سے زرعی سیکٹر میں 1589.43اور 252.55کروڑ روپے MSMEسیکٹر میں واگزار کئے گئے۔ سروس سیکٹر میں 160.01کروڑ روپے اور غیر ترجیحی سیکٹر میں 742.36کروڑ روپے بطور قرضے مستفید افراد کو دئے گئے۔2744.36کروڑ روپے میں سے ترجیحی سیکٹر میں 2002کروڑ روپے واگزار کئے گئے ہیں۔ مختلف اسکیموں کے تحت ایک لاکھ تیس ہزار 655افراد مستفید ہوئے ہیں اور گزشتہ مالی برس  کے دوران ضلع کا کریڈٹ ڈیپازٹ تناسب77.73فیصد رہا۔رواں مالی برس کے جون سہ ماہی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے کہا کہ ضلع میں موجود تمام بینکوں نے 395.88کروڑ روپے قرضے واگزار کئے ہیں جس میں 287.24کروڑ روپے ترجیحی سیکٹر میں دئے گئے ہیں۔ اس دوران زرعی سیکٹر میں212.22کروڑ روپے، چھوٹی و درمیانہ درجے کی صنعتوںمیں 56.79کروڑ، سروس سیکٹر میں 13.21کروڑ روپے ضلع میں بانٹے گئے۔ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کے چیئرمین ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے بینکوں اور دیگر منسلک سرکاری محکموں کے درمیان تال میل پر زور دیکر کہا کہ گورنمنٹ سپانسرڈ اسکیموں  اور مختلف سماجی تحفظ اسکیموں کی بر وقت عمل آوری کیلئے وہ سنجیدہ رہیں اور اپنی کوششیں تیز کریں۔

تازہ ترین