تازہ ترین

مزید60ہزار سے زائد کورونامریض شفایاب | ملک میں فعال کیسوںشرح 24.45 اوراموات کی شرح 1.91 فیصد

تاریخ    20 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ملک میں جان لیوااورخوفناک کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بارملک میں 60 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں ۔ حالانکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60091 افراد نے شفایابی حاصل کی ہے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 2037871 ہوگئی ، حالانکہ اسی عرصے کے دوران 64531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں 3348 عدد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2767274 اورایکٹیو کیسزکی مجموعی تعداد 676514 ہو چکی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اموات کی تعداد1092سے بڑھ کر 52889 ہوگئی ہے ۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد کی شرح 24.45 فیصد ، شفایابی کی شرح 73.64 فیصد اوراموات کی شرح 1.91 فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1341 سے بڑھ کر 156920 اور 422 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 20687 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران9356 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 437870 ہوگئی۔